لاہور (پی این آئی)لاہور کے ولیشا ٹاؤن میں قائم نجی ہسپپتال کا ملازم مریضہ سے زیادتی کر کے فرار، ملزم کی تلاش جاری، لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں مبینہ طور پر مریضہ سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق مریضہ کو بلڈپریشر کم ہونے پر نجی اسپتال لایا گیا تھا کہ وہاں
ملزم نے مریضہ کی برہنہ تصاویر بنائیں اور زیادتی کی کوشش کی لیکن مریضہ کی بہن کے موقع پر پہنچنے پر ملزم اسپتال سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مریضہ سے زیادتی کی کوشش پر نجی اسپتال کے ایک ملازم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں