23 سالہ حافظ قرآن بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے والا باپ گرفتار کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)23 سالہ حافظ قرآن بیٹی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے والا باپ گرفتار کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے غیرت کے نام پر 23سالہ بیٹی حافظہ سحر چوہدری کو قتل کرنے والے باپ عبدالرحیم کو گرفتارکر لیا ہے۔ملزم نے اپنی بیٹی حافظہ سحر چوہدری کو پسند کی شادی کرنے پر

چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا تھا۔مقتولہ کا پہلا نکاح والدین کی مرضی سے2019میں انگلینڈ میں مقیم جنید سے ہوا تھا۔ سحر نے نکاح کے 3ماہ بعدہی گھر سے بھاگ کر عثمان سے پسند کی شادی کر لی تھی۔ملزم عبدالرحیم رواں سال اپریل میں بیٹی سحر کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے ملزم عبدالرحیم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close