پنجگور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجگور ( پی این آئی ) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس پی پنجگور حنیف بلوچ کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے انچارج انسپکٹر لیاقت علی ، سب انسپکٹرتوفیق احمد نےاہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ظہیر احمد ولد قادر بخش سکنہ غریب آباد ، عارف حسین ولد محمد حسین کو

گرفتار کرکےان کے قبضہ سے 133 گرام کرسٹل ہیروئین برآمد کرکے منشیات ایکٹ میں 108/2020، و 109/2020 کے تحت پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close