مشرقی لندن میں چاقو بردار شخص کا پارک میں کھڑے شہریوں پر حملہ 3 ہلاک، 3 شدید زخمی، ملزم پکڑا گیا

لندن(پی این آئی)مشرقی لندن میں چاقو بردار شخص کا پارک میں کھڑے شہریوں پر حملہ 3 ہلاک، 3 شدید زخمی، ملزم پکڑا گیا، لندن میں چاقو حملے میں تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، برطانوی وزیر اعظم نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔برطانیہ میں ایک بار پھر

چاقو سے حملہ، واقعہ مشرقی لندن کے علاقے ریڈنگ میں پیش آیا، چاقو بردار شخص نے پارک میں کھڑے افراد پر حملہ کیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کا تعلق لبیا سے ہے، لندن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، متعدد رہائشی علاقوں میں چھاپے بھی مارے ہیں، وزیر اعظم بورس جانسن نے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close