برمنگھم (خادم حسین شاہین) پاکستان فورم کے چیئرمین،جمعیت علماء برطانیہ کے ناظم اعلی، بانی ومہتمم ادارہ قاسم العلوم و مسجد علی اہل سنت والجماعت قاری تصور الحق مدنی دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔ان کے احباب کا کہنا ہے کہ قاری تصور الحق مدنی نے ہمیشہ اتحاد امت کے لیے فرنٹ لائین پر کام کیا۔ قاری تصور
الحق مرحوم نےاسلامی جمعیت طلبہ میر پور کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا آغاز کیا، قاری تصور الحق کے خاندان کے اکثر بزرگ مدرسہ دیوبند سے فارغ التحصیل ہیں ،خاندانی پس منظر کی وجہ سے قاری تصور الحق مرحوم نے اسلام کی ترویج کے لیے برطانیہ میں اس پلیٹ فارم سے کام کیا اور نہ صرف برطانیہ کے علماء کرام کے لیے ہر دلعزیز شخصیت تھے بلکہ ہاکستان، انڈیا ، بنگلہ دیش ، عرب ممالک ، یورپ اور دنیا بھر سے علماء اکرام ان کے پاس آتے اور قاری تصور الحق مرحوم کے ساتھ ان کی خصوصی اپنایت تھی ،ان کے خوابوں میں سے ایک خواب ایک خوبصورت عالی شان مسجد کی برمنگھم میں تعمیر کرنا تھی ، انتہائی بیماری کے باوجود انہوں نے مسجد علی جیسے بہت بڑے منصوبے کی تکمیل کی، انہوںنے پاکستان فورم کا قیام عمل میں لایا اور کشمیری کی آزادی کے لیے برطانیہ میں بھر پور کردار ادا کیا، قاری تصور الحق صرف اپنی مسجد اور مدرسہ تک محدود نہ تھے بلکہ برطانیہ کی سیاست پر ان کی گہری نظر تھی یہی وجہ ہے انگریز اور ایشین برطانوی سیاست دان ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے، ان کو اپنے دور کے طالب علم راہنماوں سے خصوصی محبت تھی جب بھی عبدالرشید ترابی ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر اور سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان برطانیہ آتے تو ڈاکٹر اختر زمان غوری صاحب کی موجودگی میں مرحوم قاری صاحب کے ساتھ ضرور نشست ہوتی اور اکثر اپنے زمانہ طالب علمی کے واقعات کو یاد کرتے ، برطانیہ میں ان کے دوست احباب نے ان کے صاحبزادگان عدیل تصور ایڈووکیٹ،نعمان تصور،بھائی مولانا عمران الحق، مولانا محمد ارشد ،مولوی لیاقت گروسی،وقاص الحق،مولانا مسعوطارق اور دیگر فیملی عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہا کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں