فلم سٹار جس نے 11 جعلی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے نام پر 9 ہزار شہریوں کو لوٹا، نیب کو ایک ارب 95 کروڑ واپس کر دیئے

لاہور (پی این آئی)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ کیس میں فلمسٹار لکی علی کی ایک ارب 95 کروڑ روپے پلی بارگین کی منظوری دیدی۔ سماعت کے دوران ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی طرف سے نیب پراسیکیوٹر نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ میاں وسیم

عرف لکی علی کا مستقبل میں کوئی اور فراڈ سامنے آیا تو اس پر الگ سے کارروائی ہو گی ، ملزم نے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس دینے کے نام پر عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کیا، لکی علی نے چیئرمین نیب کے نام1 ارب 95 کروڑ کے پے آرڈرز جمع کرا دیئے ۔ نیب راولپنڈی نے ہائوسنگ سوسائٹیز کے ذریعے فراڈ کرنے والوں سے اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ،نیب کے مطابق لکی علی نے 11جعلی رہائشی سکیموں کے نام پر9 ہزار لوگوں کو لوٹا ، ریکور کی گئی رقم متاثرین کو واپس کی جائے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close