اسلام آباد (پی این آئی)امریکی خاتون کی درخواست بغیر کارروائی واپس، رحمان ملک نے کوئی جرم نہیں کیا، جواب دے دیا گیا۔ پولیس نے سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمان ملک کے خلاف امریکی شہری سنتھیا رچی کی درخواست مسترد کر تے ہوئے سابق وزیر داخلہ کو الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔پولیس
رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے، درخواست ناقابل کارروائی ہے، دھمکیوں کے الزامات کے حوالے سے سنتھیا رچی کسی کا فون نمبر، تاریخ اور نہ دھمکی کا وقت بتا سکیں۔سنتھیا رچی کے یوسف رضا گیلانی اورسینیٹر رحمان ملک کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، درخواست میں سنتھیا رچی نے آج سے 9 سال پہلے 2011 میں زنا بالجبر کا الزام لگایا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ واقعے کی بابت اس وقت متعلقہ تھانے میں کوئی درخواست نہیں دی گئی اور نہ ہی امریکی سفارت خانے کی طرف سے ایسی کوئی اطلاع دی گئی۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں