راولپنڈی میں بیٹے نے باپ اور بڑے بھائی نے چھوٹا بھائی قتل کر دیا، خون سفید ہونے کی لرزہ خیز وارداتوں کی تفصیل جانیئے

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں بیٹے نے باپ اور بڑے بھائی نے چھوٹا بھائی قتل کر دیا، ، خون سفیدہوگئے ، قتل کے دو واقعات میں بدبخت بیٹے نے باپ اوربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا جبکہ پیر ودہائی کے علاقہ میں بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ آراے بازارکے علاقہ

چونگی نمبر22میں رہائش پذیرسکیورٹی گارڈ شاہدحسین کواس کے 17سالہ بیٹے سکندرنے چاقو کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح باپ بیٹے میں کسی بات پر جھگڑاہوااوراسی دوران بیٹے نے چاقوسے وار کر کے اپنے والدکی جان لے لی۔بعدازاں وقوعہ پرپردہ ڈالنے کیلئے نافرمان بیٹااپنی ماں اور بہن کے ہمراہ نعش کودفنانے کیلئے اپنے گاؤں بشندوٹ روپڑ کلرسیداں لے آئے جہاں نعش کو غسل دینے کے دوران اہل دیہہ کوشک ہواتو انہوں نے تھانہ کلرسیداں پولیس کوآگاہ کیا اس دوران ملزم فرارہوگیا۔ادھرتھانہ چونترہ کے علاقہ ڈھوک چھچھ میں افتخارنامی شخص نے گھرتعمیرکرنے کے تنازع میں اپنے چھوٹے بھائی رخسارکوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ چونترہ انسپکٹر ظہیربٹ کے مطابق ملزم گھرکاتالہ لگاکرفیملی سمیت فرارہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں 55سالہ شخص کوچھری کے وارکرکے قتل کردیاگیا۔ایس ایچ اوتھانہ پیرودھائی جوادشاہ نے بتایاکہ بدھ کی رات مین پیرودھائی روڈپر امیرزادہ سکنہ چھوٹالاہورضلع مردان کاایک نامعلوم شخص سے جھگڑاہوا اوراس دوران نامعلوم شخص نے چھری سے وارکرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close