کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری مارا گیا، شہریوں نے ڈاکوؤں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری مارا گیا، شہریوں نے ڈاکوؤں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟، کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، ملیر میں ڈاکو کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو کو عوام نے پکڑ کر

تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نارتھ ناظم آباد بلاک ای میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، مقتول احمد ذاکر واقعے کے وقت گھر کے باہر کھڑی کر رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔ذرائع کے مطابق مقتول احمد ذاکرجنرل اسٹور کا ما لک تھا اور نارتھ ناظم آباد کا ہی رہائشی تھا۔دوسری جانب ملیر کالا بورڈ کے قریب فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک شہری اور ڈاکو شامل ہیں۔ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہا تھا کہ شہری نے مزاحمت کی، شہری کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کی آواز سن کر عوام پہنچ گئی اور ڈاکو کو پکڑ لیا۔شہریوں کی جانب سے ڈاکو پر شدید تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

close