اوور سیز پاکستانیوں کے لیے کراچی شہر سے باہر غیر آباد علاقے میں قائم قرنطینہ مرکز میں 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

کراچی(پی این آئی)کورونا کی صورت حال کے پیش نظر بیرون ملک سے وطن واپس آنے والوں کے لیے کراچی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں سانپ نکل آیا جس کے باعث وہاں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مختلف ممالک سے وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو کراچی میں کورونا وائرس کے سلسلے میں آئسولیٹ کرنے کے لیے

سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں شہر کے دور افتادہ علاقے میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا، یہ سینٹر شہر سے لگ بھگ 30 کلومیٹر دور نادرن بائی پاس کی طرف قائم ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے ہم وطنوں کو تو چھوڑیں یہاں ڈیوٹی پر تعینات کراچی پولیس کے اہلکار ہی کافی پریشان ہیں جو پولیس حکام سے اس ڈیوٹی سے واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اس دوران گزشتہ رات یہاں نکل آنے والے پانچ فٹ کے بڑے سانپ نے سونے پر سہاگے کا کام کیا۔گزشتہ رات کے اس واقعہ نے سینٹر کے مکینوں اور محافظوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close