رائے ونڈ کے نواحی گاؤں وطنہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم ساتھی سمیت گرفتار

لاہور(پی این آئی)رائے ونڈ کے نواحی گاؤں وطنہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم ساتھی سمیت گرفتار۔لاہور میں بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔رائے ونڈ کے نواحی گاوں وطنہ میں ملزم صائم اپنے آٹھ

ساتھیوں کے ہمراہ بہن کے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند گولیاں برسادیں جس سے بینش اور اس کا شوہر اویس موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ملزمان خوف و ہراس پھیلانے کے لیے علاقے میں بھی فائرنگ کرتے رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرکزی ملزم صائم اور اس کے ایک ساتھی عنصر کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں دوہرے قتل وجہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتی ہے مگر حتمی نتیجہ تفتیش کے مراحل مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close