جہلم پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتارکر لیا،سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم زین ندیم بٹ ولد ندیم بٹ ساکن مشین محلہ نمبر 2جہلم سے پسٹل 30بور معہ روند ز برآمد کر کے مقدمہ درج

کر لیا۔ ملزم پابند سلاسل اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد امجد انچارج چوکی کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حافظ نصیب اللہ ولد ایم ثناء اللہ ساکن بلال ٹاؤن جہلم سے نا جائز اسلحہ رائفل کلاشنکوف معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close