واٹس ایپ اور موبائل پر دھمکیاں مل رہی ہیں، امریکی خاتون نے رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)واٹس ایپ اور موبائل پر دھمکیاں مل رہی ہیں، امریکی خاتون نے رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔سینتھیا ڈی رچی نے الزام لگایا کہ 11 سال پہلے اس وقت کے وزیرِداخلہ رحمان ملک نے ان سے زیادتی کی۔ امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر

رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے، جس میں امریکی صحافی نے الزام عائد کیا ہے کہ 11 سال پہلے اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے ان سے زیادتی کی۔درخواست میں امریکی صحافی کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ 11 سال قبل رحمان ملک نے منسٹر انکلیو میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، اور اب کچھ دنوں سے مجھے وٹس ایپ اور موبائل پر دھمکیاں مل رہی ہیں، درخواست میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر بھی معاونت کا الزام ہے۔ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ عاصم غفار کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی نے پولیس سے سیکیورٹی مانگی ہے، جب کہ مدعیہ نے سینیٹر رحمن ملک کے خلاف 11 سال بعد درخواست دینے کی وجہ تفتیش میں بتانے کا کہا ہے، قانونی پہلووں کا جائزہ لیکر کارروائی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close