سندھ کے بڑے شہر سے سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، کہاں لے جائی جا رہی تھی؟ ملزم کون تھا؟

کراچی(پی این آئی)سندھ کے بڑے شہر سے سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، کہاں لے جائی جا رہی تھی؟ ملزم کون تھا؟سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ لاڑکانہ سول لائن تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شہر کے احسن ٹو محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے

سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ادویات کی کھیپ نجی گودام سے برآمد کی گئی ہے، کارروائی کے دوران سیکڑوں کارٹون میں بھری سرکاری ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرائیویٹ میڈیکل اسٹور کے مالک سہیل شیخ کو بھی گرفتار کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی ادویات کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔پولیس کے مطابق پکڑی گئی ادویات میں اینٹی بایوٹک سیرپ شامل ہیں جس پر سندھ حکومت کی ناٹ فار سیل کی مہر لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے سرکاری ادویات کے معاملے میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔جے آئی ٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد کلیم کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جے آئی ٹی سرکاری ادویات کے سارے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close