اٹک میں 25 سالہ بیٹے کو قتل کر کے دوسروں پر الزام لگانے والا باپ گرفتار، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا

اٹک (پی این آئی)اٹک میں 25 سالہ بیٹے کو قتل کر کے دوسروں پر الزام لگانے والا باپ گرفتار، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا، اٹک میں 25 سالہ بیٹے کو قتل کرکے دوسروں پر الزام لگانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔چند روز قبل اٹک کے علاقہ غورغشی میں 25 سالہ محمد بلال کے قتل کی

اطلاع پر پولیس پہنچی تو مقتول کا باپ روتا اور شور مچات اپولیس کو ملا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم افراد قتل کرکے بھاگ گئے ہیں۔پولیس نے باپ کی مدعیت میں درج مقدمے کی تفتیش شروع کی مگر قاتلوں کا سراغ نہ ملا۔ اسی دوران مدعی نے بیوی کو اعتماد میں لے کر قتل کا راز بتا دیا مگر بیوی نے پولیس کو مطلع کردیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ۔ملزم اس سے پہلے بھی قتل کرچکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرتے ہوئے پولیس کو قتل کی ساری داستان سنادی جس پر پولیس نے ملزم کی نامعلوم افراد کے خلاف درج ایف آئی آر میں اب مدعی کو ہی ملزم کو نامزد کرلیا اور اس کی بیوی کو مدعی بناکرمزید تفتیش کے لیےعدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close