جہلم(طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہونیوالے واقعہ کے ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ایف آئی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کے آئسو لیشن کورونا وارڈ کے ڈاکٹر عدنان نجب اور ڈاکٹر محمد وقاص نے درخواست دی کہ محمد اشرف ولد محمد عبدالرحمان عمر65سال جو کہ
کورونا کا مشتبہ مریض تھا اور ہم اس کا علاج کررہے تھے کہ جس کی ساڑھے پانچ بجے موت واقع ہو گئی جبکہ محمد اشرف مرحوم کے بیٹے ذیشان رضوان احتشام اور نامعلوم پندہ بیس افراد آئی سی یو کے باہر آئے اور آئی سی یو کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے جن کو گارڈز نے روکا مگر تینوں بھائیوں بمعہ نامعلوم ساتھیوں نے آئی سی یو کا دروازہ توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور اپنے والد کی میت والا تابوت زبردستی باہر لے گئے کیونکہ اپنے ساتھ پرائیویٹ ایمبولینس بھی لے کر آئے تھے انہوں نے کار سرکار میں مداخلت بھی کی جس پر ان کے خلاف 127ت پ،353،506،186،188 اور پنجاب مینٹیننس پبلک آرڈر آرڈیننس 1960/16کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ اس مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر ساجد محمود بٹ کرینگے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں