پنجگور لیویز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں 9 ڈاکواسلحہ سمیت گرفتار قبضے سے مسروقہ مال اور گاڑیاں بھی برآمد

پنجگور ( پی این ائی ) پنجگور لیویز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں 9 ڈاکواسلحہ سمیت گرفتار قبضے سے مسروقہ مال اور گاڑیاں بھی برآمد مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیراحمد بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو تحصیلدار آغا ظفر حسین نائب تحصیلدار ریاض احمد میجر

لیویز صابر علی گچک، حوالدار ملا عبدالحمید نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 9 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا ہے، ڈاکوؤں کے قبضے سے دو ایس، ایم جی ریفل ایک ٹی ٹی پسٹل چار عدد میگزین 88 راونڈز، ایک عددشاٹ گن ایک پک اپ گاڑی دو زمیاد گاڑی 27 بوری لوٹا ہوا خشک دودھ برآمد کرکے قبضے میں لے لیے گئے، ڈپٹی کمشنر شبیراحمد بادینی نے تحصیل پنجگور افس میں اے سی پنجگور امجد حسین سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو لیویز کارروائیوں کی تفصلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے لیویز فورس کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں مقابلے کے بعد 9 خطرناک ڈاکووں کو گرفتار کرلیا ہے، چیدگی میں تین ڈاکووں کو اس وقت لیویز فورس نے دھرلیا تھا جب وہ گاڑیوں کی لوٹ مار میں مصروف تھے ،جائے وقوع پر ڈاکووں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا انہوں نے کہا کہ گرفتار ڈاکووں میں سے ایک ڈاکوناگ ضلع واشک میں ایک شہری کے قتل میں بھی ناگ لیویز کو مطلوب تھا انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ،انہوں نے کہا کہ پنجگور میں قیام امن کے لیے ایف سی سمیت دیگر لااینڈ فورسمنٹ ایجنسیاں بھی بھر تعاون کررہی ہیں ہمارا مقصد ایک پرامن پنجگور ہے جہاں لوگ سکون سے زندگی گزارسکیں اس حوالے سے پولیس کے ساتھ لیویز کے جوان بھی کارروائیوں میں شامل ہیں ڈی پی او کے ساتھ ملکر گشت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے دو ناگ لیویز کے حوالے کردیئے گئے ہیں ایک ڈاکو پنجگور پولیس کو بھی مطلوب تھا جسے پولیس کے حوالہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون اسی طرح جاری رہا تو پنجگور میں جرائم پیشہ افراد کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close