پنجگور میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں تین افراد جاں بحق

پنجگور (حضور بخش) پنجگور میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پیلکو میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق جبکہ دو افرادگرفتار ہو گئے۔ سول اسپتال پنجگور کے گیٹ کے باہر فائرنگ سے بھی ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پنجگور

کے علاقے پیلکو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خدا رحم نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اسی علاقے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور دو افراد کے گرفتار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق لیویز نے لاش اور گرفتار افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مرنے والے شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں کے نام مصدق اور صبراللہ بتائے جارہے ہیں۔ لیویز نے واقعات کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثنا سول اسپتال پنجگور کے مین گیٹ کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زبیر نامی شخص کو نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس سلسلے میں لیویز فورس اور پولیس مزید تفتیش کررہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close