پشاور(پی این آئی)پشاور پولیس نے اسمگل شدہ سامان صوفہ کلاتھ، کپڑا،ڈور لاکس، سگریٹ اورسپیر پارٹس سے بھرا ڈمپر پکڑ لیا۔ کیپٹل سٹی پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگل کرنے کی اطلاع پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا، تھانہ ریگی کی حدود میں ہونے والی کارروائی
کے دوران برآمد ہونے والی اشیاء ڈمپر کے ذریعے پنجاب سمگل کی جا رہی تھیں، برآمد ہونے والے سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے .تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل نجم الحسنین کواطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر قانونی طور پر در آمد شدہ غیر ملکی اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پرایس ایچ او تھانہ ریگی اعزاز عالم نے ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کے ذریعے غیر ملکی اشیاء صوفہ کلاتھ، کپڑا،ڈور لاکس،سگریٹ اورسپیر پارٹس وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیںجس کوضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر گوہر علی کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں