سب سے پہلے خیلجی ملکوں سے پاکستانیوں کی واپسی ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے انٹرنیشنل فلائیٹس بحال کرنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

اسلام آباد (پی این آئی)سب سے پہلے خیلجی ملکوں سے پاکستانیوں کی واپسی ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے انٹرنیشنل فلائیٹس بحال کرنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلیے بین الاقوامی فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت

وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بیرون ملک (اوورسیز) پاکستانیوں کے لیے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کورونا وباء کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے جس کا دکھ ہے، حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلیے تیارہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلہ مرحلہ شروع ہوگا، سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔اجلاس میں کورونا مریضوں کی ضرورت کی ادویات اور انجیکشنزکی زائد قیمتوں وصولی پر بحث ہوئی اور پیٹرول کی قلت پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے بتایا کہ پٹرول پمپس نے پیٹرول ذخیرہ کیا ہوا ہے جس پر کئی آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت پٹرولیم بحران کی ذمہ داری قبول کرے اور فوری طور پر ذمے داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close