پنڈ دادنخان میں سگا بھائی دوسرے بھائی کے قتل کا مجرم نکلا، گرفتار کر لیا گیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) پنڈدادنخان کی رہائشی فرزنہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 243مورخہ 14-06-2020بجرم 302ت پ تھانہ پنڈدادنخان درج ہوا۔جس پر سب انسپکٹر محمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول محمد اشرف بعمر 50/51سال ساکن پنڈدادنخاںکے سگے بھائی محمد اقبال

ساکن پنڈدادنخاں کو 24گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان، تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اشرف تھانہ پنڈدادنخا ن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close