جنوری 2011 میں شہید کیے جانے والے جیو نیوز کے ولی خان بابر کا قاتل کامران عرف ذیشان شانی پکڑا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)جنوری 2011 میں شہید کیے جانے والے جیو نیوز کے ولی خان بابر کا قاتل کامران عرف ذیشان شانی پکڑا گیا۔جیو نیو ز کے صحافی ولی خان بابر کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، کامران عرف ذیشان شانی کو مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان عرف شانی نے ولی بابر پر

فائرنگ کی تھی، ملزم ولی بابر قتل کیس میں مفرور تھا۔ذیشان کو خصوصی عدالت نے مارچ 2014 میں مفروری میں سزائے موت سنائی تھی، ذیشان کے ساتھ فیصل موٹا کو بھی مفروری میں سزائے موت سنائی گئی تھی، فیصل موٹا 11 مارچ 2015 کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close