ساہیوال، طارق بن زیاد کالونی میں 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کر دیا گیا

ساہیوال(پی این آئی)ساہیوال، طارق بن زیاد کالونی میں 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ساہیوال کی طارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق طارق بن زیادکالونی کا 24 سالہ حیدر پیدل گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم

موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ فتح گڑھ کا کہنا ہے کہ مقتول پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور فیصل آباد میں سی اے کا طالب علم تھا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close