لاہور ڈیفنس میں بڑا ڈاکہ، مانگا منڈی اور نشتر کالونی میں بھی ڈاکوؤں نے پولیس غفلت کا فائدہ اٹھا کر بڑی دیہاڑی لگائی

لاہو(پی این آئی)لاہور ڈیفنس میں بڑا ڈاکہ، مانگا منڈی اور نشتر کالونی میں بھی ڈاکوؤں نے پولیس غفلت کا فائدہ اٹھا کر بڑی دیہاڑی لگائی،ڈیفنس سی علاقہ میں ڈاکوؤں نے نعمان کے گھر سے8لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مانگامنڈی میں ڈاکوؤں نے مقصود کے گھر سے 4لاکھ90ہزار کی نقدی

،طلائی زیورات اور دیگر سامان ، نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے خضر کے گھر سے2لاکھ70ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان ، ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عبدالواحد کے گھر سے2لاکھ 30ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، باٹا پور میں ڈاکوؤں نے حسنین کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔مسلم ٹاون میں ڈاکوؤں نے فاروق سے80ہزار کی نقدی اور دیگر سامان ،گارڈن ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سلطان سے 55ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نوید سے12 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور غازی آباد سے گاڑیاں اور غالب مارکیٹ ۔وحدت کالونی اور اسلام پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close