کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد سے ہلاک میں گرفتار میاں بیوی کے سچ جھوٹ کا کمپیوٹر ٹیسٹ 17 جون کو ہو گا

راولپنڈی (پی این آئی)کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد سے ہلاک میں گرفتار میاں بیوی کے سچ جھوٹ کا کمپیوٹر ٹیسٹ 17 جون کو ہو گا، کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے مقدمہ میں گرفتار میاں بیوی کا پولی گرافی ٹیسٹ 17جون کو کرایا جائیگا۔ یکم جون کو ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں میاں بیوی کے

بہیمانہ تشدد سے انکی کمسن گھریلو ملازمہ زہرہ بی بی دختر طاہر شاہ جاں بحق ہو گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کیلئے ملزم حسن صدیق کا ڈی این اے ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور سے کرا لیا ہے جس کا ابھی رزلٹ موصول نہیں ہوا۔ ملزمان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close