لاہور، میڈیسن بلیک مارکیٹنگ گینگ کے 6 کارندے گرفتار، ایکٹیمرا ٹیکے ڈھائی سے 6 لاکھ روپے میں بیچنے کی کوشش کر رہے تھے

لا ہو ر (پی این آئی ) میڈیسن بلیک مارکیٹنگ گینگ کے 6 کارندے گرفتار، ایکٹیمرا ٹیکے ڈھائی سے 6 لاکھ روپے میں بیچنے کی کوشش کر رہے تھے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرلاہور میں 10دکانوں اورایک فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے ۔ دھرم پورہ میں 10دکانوں کو سیل کرنے کے ساتھ 2ہزارروپے جرمانہ بھی کیا

گیا۔قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری کو سیل اور دوسری کو فیکٹری کو وارننگ جاری کردی گئی۔ فیکٹری کو ماسک، سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں میڈیسن بلیک مارکیٹنگ گینگ کے 6 کارندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ملزموں سے ایکٹیمرا ٹیکے برآمد کر لئے گئے ،جواڑھائی سے 6 لاکھ روپے میں بیچنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close