ڈسکہ کی دینی درسگاہ سے باہر نکلنے والی 15 سال، 12 سال اور 10 سال عمر کی 3 طالبات اغواء کر لی گئیں

سیالکوٹ(پی این آئی)ڈسکہ کی دینی درسگاہ سے باہر نکلنے والی 15 سال، 12 سال اور 10 سال عمر کی 3 طالبات اغواء کر لی گئیں، دینی درس گاہ کی تین طالبات کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ گلستا ن کالونی میں قائم دینی درس گاہ کی 15سالہ انسہ اسلم ،12 سالہ حنا اسلم سکنہ محلہ کریم آبا د

سمبڑیال، 10 سالہ ماہ نور سکنہ چھانگا جو درس گاہ سے کسی کام کے سلسلہ میں باہر نکلیں تو انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے طیبہ نامی خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close