بچے کی بیوہ ماں سے شادی خواہش، 4 سالہ بچے کو اغواء کرنے والا ملزم دبوچ لیا گیا، بچہ بازیاب، لاہور پولیس کا کارنامہ

کراچی(پی این آئی)بچے کی بیوہ ماں سے شادی خواہش، 4 سالہ بچے کو اغواء کرنے والا ملزم دبوچ لیا گیا، بچہ بازیاب، لاہور پولیس کا کارنامہ، زمان ٹاؤن پولیس نے چار سالہ مغوی بچے کو 24 گھنٹے کے اندر بازیاب کرکے ایک اغوا کار کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے میں ایک روز قبل مدعی

عبد الرحمن نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ مکان نمبر51/C سو کوارٹر کورنگی سے میرے بھائی بنام عبد الحنان ولد رشید (مرحوم) عمر چارسال کوصبح دس بجے گھرکے باہر سے اغوا کر لیا گیا ہے، اسے بازیاب کرایا جائے۔ تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے مدعی کی اس رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 405/2020 بجرم دفعہ 364 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی کورنگی اور ایس ایچ او زمان ٹائون پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم بچے کی بازیابی کے لئے تشکیل دی گئی۔ جس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم بنام محمد جاوید ولد محمد طفیل کو کلو چوک کورنگی تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے گرفتار کرکے مغوی بچے عبدالحنان کو بازیاب کر لیا۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ میں بچے کی بیوہ ماں سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close