اسلام آباد ائر پورٹ پر ایک کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کورین باشندہ پکڑا گیا

اسلام آباد: (پی این آئی)اسلام آباد ائر پورٹ پر ایک کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کورین باشندہ پکڑا گیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ایک کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کوریا کے باشندے کو

گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔اے ایس ایف نے اسلام آباد ائرپورٹ پر 1 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کوریا کے باشندے یوہوان سنگ پرواز کیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔کورین باشندے کو محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے کلیئر کردیا تھا۔ اے ایس ایف نے تلاشی لی تو مسافر کے سامان سے 60 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے، کورین شہری کو آف لوڈ کر کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close