لاہور میں کبوتر بازی کے دوران لڑائی، کزن نے 13 سالہ لڑکے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا، ملزم فرار

لاہور(پی این آئی)لاہور میں کبوتر بازی کے دوران لڑائی، کزن نے 13 سالہ لڑکے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا، ملزم فرار۔پنجاب کے دارالحکومت میں کبوتر بازی کے دوران لڑائی میں 13 سالہ لڑکے کو کزن نے قتل کردیا۔ لاہور کے علاقے لیاقت آباد پنڈی اسٹاپ میں کبوتر بازی کے دوران لڑائی میں 13 سالہ لڑکے کو کزن

نے ہی چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق 13 سالہ نبیل چھت پر کبوتر بازی کررہا تھا اس دوران خالہ زاد بھائی سلیمان نے مقتول سے طوطے مانگے، نبیل نے طوطے دینے سے انکار کیا تو دونوں میں لڑائی ہوئی اور سلیمان نے چھری کے وار کرکے اپنے کزن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close