تازہ ترین

فیروز والا، آشنا کے ساتھ مل کر بیوی نے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا، فرار ہونے میں کامیاب

فیروزوالہ (پی این آئی )فیروز والا، آشنا کے ساتھ مل کر بیوی نے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا، فرار ہونے میں کامیاب۔لاہورشرقپور روڑ کی آبادی کوٹ نور شاہ میں بیوی نے اپنے آشنا اور ساتھیوں سے مل کر اپنے شوہر کوہلاک کردیا، اور فرار ہوگئے ۔بتایاگیاہے کہ کوٹ نور شاہ کے رہائشی فیکٹری ملازم یسین کی شادی

نرگس بی بی کے ساتھ ہوئی جن کے درمیان گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اکثر جھگڑا رہتاتھا یسین کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس پر اپنی بیوی نرگس بی بی کو منع کیا لیکن اس نے حاجی لقمان شیخ سے تعلقات ختم نہ کیے اس رنج کی بنا پر نرگس بی بی نے حاجی لقمان ، کاشی گجر اور ریاض اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے شوہر یسین کو بجلی کا کرنٹ لگاکر ہلاک کردیا۔فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں