ایف آئی اے نے شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والے فراڈیئے پکڑ لیے، انعامی اسکیم، اور بینکوں کا ڈیٹا لے کر فراڈ کرتے تھے

اسلام آباد(پی این آئی)ایف آئی اے نے شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والے فراڈیئے پکڑ لیے، انعامی اسکیم، اور بینکوں کا ڈیٹا لے کر فراڈ کرتے تھے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائیاں کرکے اسٹیٹ بینک کے نمائندے بن کر سادہ لوح شہریوں سے جعل سازی کے ذریعے لاکھوں

روپے لوٹنے والے گروہوں کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے 5 ہزار سے زائد موبائل فون سمز، بی وی ایس ڈیوائسز سمیت جدید آلات برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان جیتو پاکستان اور دیگر اسکیموں کے نام سے فون کالز کرتے تھے اور بینکوں کا ڈیٹا حاصل کرکے اکاؤنٹ ہولڈرز کو جعلی فون کالز کرتے تھے۔ ملزمان فون کالز کے ذریعے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکے ہیں۔ ملزمان کبھی ایزی لوڈ کے ذریعے کبھی اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرکے بڑے پیمانے پر رقم ہتھیا لیتے تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم سندھ زون فیض اللّٰہ کوریجو اور دیگر افسران نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں اور ملزمان سے برآمد سامان کا میڈیا کو معائنہ کرایا۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے موبائل کمپنیز کے متعلقہ اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ملزمان میں اسٹیٹ بینک کے نمائندے بن کر فون کال کرنے والے، موبائل سم کارڈ ایکٹیویٹ کرنے والے اور انگوٹھوں کے نشان بنانے والے ماہر بھی شامل ہیں۔فیض اللّٰہ کوریجو کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور حساس اداروں نے پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں بھی کارروائیاں کی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close