دادا سے ناراض کھیم چند نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، درخت سے لٹکی لڑکی کی لاش کے ورثاء نے خود کشی قرار دے دیا

کراچی(پی این آئی)سندھ کے شہر بدین کے نواحی گاؤں میں درخت سے لٹکی لاش کے معاملے کو ورثاء نے خودکشی قرار دے دیا۔بدین کے گائوں نیتو کولہی میں 5 روز قبل درخت سے مشکوک حالت میں پھندا لگی لاش کے حوالے سے متوفی کھیم چند کی بیوہ، دادا، چچا اور دیگر رشتے داروں نے پریس کلب تلہار میں پریس

کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں متوفی کے اہلِ خانہ نے معاملے کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیم چند نے اپنے دادا سے ناراض ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، اس معاملے میں قتل کا شبہ تک نہیں ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی نے کہا ہے کہ پولیس نے معاملے کی مکمل تفتیش کی ہے اور واقعہ 100 فیصد خودکشی ہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جائے گی اور کسی سے بھی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close