شجاع آباد میں کورونا قواعد خلاف ورزی پر کارروائی، دکاندار نے سرکاری اہلکار کو چاقو مار دیا، مقدمہ درج

ملتان(پی این آئی)شجاع آباد میں کورونا قواعد خلاف ورزی پر کارروائی، دکاندار نے سرکاری اہلکار کو چاقو مار دیا، مقدمہ درج، ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے والی ٹیم پر تشدد کرنے والے دکاندار باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دو روز قبل اسٹنٹ کمشنر شجاع

آباد کی ٹیم بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی کہ ایک دکاندار نے اپنی دکان سیل کئے جانے کی رنجش پر چاقو مار کر سرکاری اہلکار کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا تھا۔اس واقعے میں ملوث دکاندار ظہور احمد اور اس کے بیٹے مزمل ظہور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close