کھانے کی آن لائن بکنگ کی پھر ریسٹورنٹ بند کر دیا، عدالت نے فراڈ کرنے پر مالک کو 1446 سال قید کی سزا سنا دی

تھائی لینڈ (پی این آئی)کھانے کی آن لائن بکنگ کی پھر ریسٹورنٹ بند کر دیا، عدالت نے فراڈ کرنے پر مالک کو 1446 سال قید کی سزا سنا دی، تھائی لینڈ کی عدالت نے ریسٹورینٹ کے دو مالکان کو فراڈ کرنے کے جرم میں 1446 سال قید کی سزا سنادی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ سال تھائی لینڈ کے ایک مقامی

سی فوڈ ریسٹورینٹ نے آن لائن ایڈوانس رقم لے کر کھانا فراہم کرنے کی پیشکش کی جس پرتقریباً 20 ہزار افراد نے 50 ملین تھائی باتھ کی رقم کے برابر واؤچر خریدے لیکن بعد میں ریسٹورینٹ نے واؤچر خریدنے والوں کے آرڈر پورے کرنے سے معذرت کرلی اور ریسٹورینٹ بند کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فراڈ کے بعد سیکڑوں لوگوں نے ریسٹورینٹ کے دو مالکان کے خلاف شکایات درج کرائیں جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ ریسٹورینٹ کی پیشکش پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سی فوڈ لینے کے لیے آرڈر دیے اور واؤچر خریدے لیکن بعد میں ریسٹورینٹ نے اتنی بڑی تعداد میں سی فوڈ فراہم کرنے سے معذرت کرلی اور ریسٹورینٹ کو بند کردیا جب کہ واؤچر خریدنے والے افراد کو رقم واپس کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔رقم واپس لینے کی پیشکش پر متعدد لوگوں کو رقم کی ادائیگی نہ ہونے پرانہوں نے مالکان کے خلاف جعلی سازی کی شکایت درج کرائی۔پولیس نے ریسٹورینٹ مالکان کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں عوام سے جھوٹ بولنے اور جعل سازی پر سزا سنائی گئی۔عدالت نے دونوں مالکان کو مجموعی طور پر 1446 سال کی سزا سنائی جس کے تحت ایک ملزم کو 723 سال کی سزا ہوگی تاہم قوانین کے تحت دونوں ملزمان زیادہ سے زیادہ 20 سال جیل میں گزاریں گے۔اس کے علاوہ عدالت نے ریسٹورینٹ کو 1.8 ملین تھائی باتھ جرمانہ اور متاثرین کو 2.5 ملین تھائی باتھ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں