وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان کے علاقہ زم چینہ میں قومی جرگہ کے حکم پر گنگی خیل قبیلے نے قتل کے الزام میں ایک شخص کا قلعہ نما گھر مسمار کرکے نذر آتش کردیاگیا۔ جنوبی وزیرستان کے قومی جرگہ کے مطابق نیک ولی نامی شخص نے قومی مہلت کے دوران گنگی خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے
مخالف فریق کے گھر پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔ جس کے بعد جرگہ نے نیک ولی کے گھر کو مسمار اور نذر آتش کرنے سمیت اس پر 18 لاکھ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کی روشنی میں مقامی لشکر نے قبائلی روایات کے مطابق نیک ولی گنگی خیل کے قلعہ نما گھر کو مسمار کرکے نذر آتش کردیا۔ نیک والی گنگی خیل نامی شخص کے گھر کو نذرآتش کرنے کے بعد پولیس نے گنگی خیل قبیلے کے ملکان پر ایف آئی آر درج کردی، جسمیں 6 ملکان اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کردی گئی، ایس ایچ او اعظیم اللہ نے بتایاکہ نیک والی گنگی خیل خود راضی تھا کہ میرا گھر مسمار کیاجائے میں اپنی غلطی تسلیم کرتاہوں، مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود پولیس نے خود قانونی کارروائی کرکے ایف آئی آر درج کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر میں شامل افراد ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ٹانک روانہ ہوگئے ہیں۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں