ٹھٹھہ(پی این آئی)ٹھٹھہ میں پانچ دوستوں نے مل کر ذہنی معذور شخص پر تشدد کیا اور اسے ہراساں کرتے رہے جبکہ ملزمان نے نوجوان کو نہر میں ڈبکیاں بھی لگوائیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر عمران کے مطابق اسلام پور کے نوجوان محسن
کھتری کو اس کے 5 دوستوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کی چیخ و پکار کے باوجود وہ اس معذور نوجوان کو ہراساں کرتے رہے۔ایس ایس پی کے مطابق معذور شخص پر تشدد کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا اور پولیس نے دو ملزمان نعیم جوکھیو اور زاہد کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کے فرار ہونے پر اس کے والد ڈاکٹر حنیف میمن نے اپنے دوسرے بیٹے کو پولیس کی تحویل میں دے رکھا ہے جبکہ تین ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ روز پیش آیا، ملزمان اور متاثرہ شخص آپس میں دوست تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں