تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی میں قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی اشیاء برآمد

جہلم (طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، جہلم پولیس تھانہ سٹی نے 4قمار با ز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے،سب انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ اوتھانہ سٹی، سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کر کے 4قمار باز، شیزار احمد ولد محمد اعجاز، سنیل صابر

ولد صابر مسیح ، شعیب سلیم ولد محمد سلیم ،محمد افضل ولد غلام محمد سکنائے جہلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 1لاکھ 460روپے، 5عدد موبائل فونز،1عدد موٹرسائیکل ہنڈا CG-125اور آلات قمار بازی (ڈولی دانہ)برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی، سب انسپکٹر تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close