جھاڑو پھر گئی، 24 گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں 14 گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری، وارداتوں کی بھر مار

اسلام آباد(پی این آئی)جھاڑو پھر گئی، 24 گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں 14 گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری، وارداتوں کی بھر مار،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں، 11موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ رتہ امرال نے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل اور پرس چھیننے، کمرے

کا تالہ توڑ کر 2گرینڈر مشین ، ڈرل مشین ، ہیٹر اور دیگر سامان چوری ، تھانہ پیرودھائی نے 64ہزار روپے چھیننے ، تھانہ بنی نے موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےتین واقعات میں 3موبائل چھیننے، تھانہ صادق آبادنے لیپ ٹاپ اور بٹوہ چوری ،کمپنی کا بیگ چوری، جس میں لیپ ٹاپ،کمپیوٹرپارٹس اور موٹرسائیکل کی کاپی ، چیک بک ، ٹول کٹ اور کمپیوٹربیٹریاں تھیں، تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے موبائل چھیننے، تھانہ واہ کینٹ نے ایل سی ڈی چوری دریں اثناء تھا نہ سبزی منڈی نےموٹرسائیکل چوری،تھا نہ شہزاد ٹا ئون نےنیلامی کا سامان مالیتی 2 لاکھ خرید کر رقم ادا نہ کرنے پر مقدمات درج کر لیے۔ تھا نہ کورال نے2چوری شدہ موٹرسائیکل بر آمد کر لیے ۔ وفاقی پولیس نےبھاری مالیت کے چیک ڈس آنرکے مقدمات بھی درج کر لیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close