اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نیو کراچی نے گاڑیاں چوری کرانے والا گروہ پکڑ لیا، گاڑیاں افغانستان اسمگل کی جا رہی تھیں

کراچی(پی این آئی)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نیو کراچی نے گاڑیاں چوری کرانے والا گروہ پکڑ لیا، گاڑیاں افغانستان اسمگل کی جا رہی تھیں،پاکستان بھر سے گاڑیاں چھیننے اور انکی فروخت میں ملوث 4رکنی گروہ پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نیو کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان بھر سے

چوری اور چھینی جانے والی گاڑیوں کے خریدار اور کاریں چھیننے والے چار ملزمان رسول بخش بروہی عرف رسولا،حاجی اسلم عرف ماسٹر اسلم،علی شیر اور بشیر احمد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 3کاریں،دو دستی بم،ایک کلاشنکوف ،ایک ماؤوذر ،دو پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں،پولیس کے مطابق ملزمان کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور ہر ملزم 40سے50مقدمات میں ملوث ہے،گرفتار ملزمان پولیس مقابلوں ،ڈکیتیوں ،قتل ،اقدام قتل کی ورادتوں سمیت سیکٹروں ورادتوں میں مطلوب ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان کے گروہ کا سرغنہ رسول بخش کوئٹہ کا سب سے بڑا چوری کی کاروں کا ڈیلر ہے ، چوری کی ہزاروں گاڑیاں خرید کر افغانستان منتقل کرتا ہے اور کچھ دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہیں،دو ملزمان کو شکار پور اور دو کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close