ایمرٹس ائر لائن نے پاکستان سے اپنی باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا، ایمرٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کر گی

کراچی (پی این آئی)ایمرٹس ائر لائن نے پاکستان سے اپنی باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا، ایمرٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کر گی۔اماراتی فضائی کمپنی نے پاکستان سے اپنی شیڈولڈ پروازوں کا آغاز کردیا، اماراتی ایئرلائن کی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریشن کریں گی۔تفصیلات کے مطابق

کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کےلیے دو ماہ قبل فضائی کمپنی نے پاکستان سے اپنا فضائی آپریشن بند کردیا تھا تاہم اب اماراتی ایئرلائن نے اپنی پروازیں بحال کردی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی فضائی کمپنی نے کراچی اور لاہور سے اپنی پروازیں گزشتہ روز سے بھی شروع کردیں تھیں جبکہ اسلام آباد سے پہلی شیڈولڈ پرواز جمعرات کو روانہ ہوگی۔فضائی کمپنی ہفتہ وار پاکستان سے 14 پروازیں آپریٹ کرے گا جن میں کراچی سے سات پروازیں، لاہور سے پانچ اور اسلام آباد سے دو پروازیں شامل ہیں جبکہ سفر کے لئے جدید بوئنگ 300-777 ای آر جہاز استعمال ہوں گے، مسافر اکانومی اور بزنس کلاس کےلیے ٹکٹیں بک کراسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایئرلائن پاکستان سے مسافروں کے ساتھ ساتھ کارگو بھی دبئی لیکر جائے گی جبکہ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازوں پر ایئرلائن کی جانب سے صرف کارگو کو لایا جائے گا۔ان پروازوں میں صرف انہی مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کئے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں۔پاکستان میں موجود ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ محمد سرحان نے کہا کہ ہم پاکستان سے پروازیں شروع کرنے پر انتہائی خوش ہیں اور حکام کے انتظامات اور انکے تعاون کے مشکور ہیں، کمپنی نے سفر کے ہر مرحلے میں جامع اقدامات نافذ کئے ہیں تاکہ تمام ٹچ پوائنٹس پر اپنے صارفین اور عملے کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ سفر کرنے والے مسافر ان اقدامات کو اطمینان بخش محسوس کریں گے۔محمد سرحان کا کہنا تھا کہ تینوں ایئرپورٹس پر سماجی فاصلے برقرار رکھے جائیں گے جبکہ سامان کو بھی جراثیم کش اجزاء سے پاک کیا جاتا ہے، اکانومی کلاس کے مسافروں کے درمیان بھی فاصلہ ہوگا اور تھوڑے تھوڑے مسافر قطار میں پچھلی سیٹ سے اگلی سیٹ کی ترتیب کے مطابق سورا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close