کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سالی سے شادی کے خواہشمند شخص نے ڈنڈوں اور کلہاڑی کے وار سے سابقہ اہلیہ قتل کر دی

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سالی سے شادی کے خواہشمند شخص نے ڈنڈوں اور کلہاڑی کے وار سے سابقہ اہلیہ قتل کر دی۔شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سالی سے شادی کی خواہش پر شوہر نے سابقہ اہلیہ کو قتل کردیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سالی سے شادی کی خواہش پر

شوہر نے سابقہ اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ سابق شوہر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے رہائشی حبیب اللہ نامی ملزم نے 12 سال قبل مقتولہ زہرہ سے شادی کی تھی، کچھ عرصے بعد زہرہ کو طلاق ہوئی اور ایک ماہ قبل حبیب اللہ نے سالی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔پولیس کے مطابق رشتے کے تنازعے پر ملزم حبیب اللہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر پر دھاوا بول دیا اور اپنی سابقہ اہلیہ کو ڈنڈوں اور کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ حبیب اللہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close