اسلام آباد(پی این آئی)راولپنڈی، اسلام آباد میں ایک گاڑی، پانچ موٹرسائیکل چوری، جنازے میں موبائل غائب، دیوار پھلانگ کر ڈکیتی کر لی گئی، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی، پانچ موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ گنج منڈی کو نصیر احمد نے بتایا کہ
میرا مال سٹاک لنڈے کا کپڑا مالیتی 5لاکھ روپے غائب تھاجوکوئی نامعلوم چور لے گیا ۔ تھانہ گنج منڈی کو محمد سجاد نے بتایا کہ مصالحہ جات کا کام کرتاہوں میرے گودام سے پانچ لاکھ روپے چوری ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کو شمس آفتاب نے بتایا کہ چاہ سلطان میں ماموں کے جنازہ میں کسی نے میرا موبائل فون چوری کرلیا۔تھانہ صادق آبادکو محمد رمضان نے بتایا کہ میری غیر موجود گی میں میرے مالک مکان جمیل نے کمرہ کا تالا توڑکر کمرے سے 3لاکھ روپے چوری کرلئے۔تھانہ ویسٹریج کوعمرسلیم نے بتایا کہ میں گھر کی طرف جارہاتھاکہ2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو اسدحسین نے بتایا کہ میں جنازہ پڑھنے الف شاہ قبرستان آیاجہاں کسی نے میری جیب میں سے میراموبائل چوری کرلیا۔تھانہ مورگاہ کو دائودناظرنے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل پر گھر کی طرف جارہاتھاکہ3 موٹرسائیکل سواروں نےمجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر میرے2موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ جاتلی کو نذیر احمد نے بتایا کہ دولتالہ میں سنارکی دکان کرتاہوں فیملی کے ہمراہ گھرمیں سورہاتھا اچانک 6 افراد دیوار پھلانگتے ہوئے دروازے کی جالی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اوراسلحہ کی نوک پر ہمیں یرغمال بنالیا ملزمان لوہے کی الماری میں پڑے طلائی زیورات تقریباََ 13 تولے، ایک لاکھ 40ہزار روپے،3 موبائل فونز، رائفل 12 بور چھین کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کو عمران الحق نے بتایا کہ رات دوبجے کوئی نا معلوم شخص چھت سےگھر کے اندر داخل ہوا کمرے کے دروازے پہ لٹکی میری قمیض سے6300 روپے اور موبائل فون وچارجر چوری کرکےلے گیا۔ تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون مرکز کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ساجد نعمان سے سوا دو لاکھ روپے مالیت کا فون چھین کر فرار ہو گئے، تھا نہ شالیمار کے علا قے ایف ٹین میں خالد شاہ اکبر کے گھر سے شیر الحسن نے طلائی زیور،گھڑیاں اور نقدی کل مالیتی 10 لاکھ روپے چوری کر لئے۔تھا نہ تر نول کے علا قے سے عجب خان کے چوری شدہ سامان پائپ وغیرہ کل مالیتی 45 ہزا روپے حیات خان اور عبدالکریم سے بر آمد کر لئےگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں