راولپنڈی(پی این آئی):اسلام آباد پولیس کے دوتھانیداروں کوقتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، عیدکے تیسرے روزترنول کے علاقہ میں فائرنگ کرکے اسلام آبادپولیس کے دوتھانیداروں کوقتل کرنے والے چارملزموں کوحراست میں لے لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق 26مئی کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تھانہ
ترنول کے علاقہ میں جی ٹی روڈپرلگائے گئے پولیس ناکے پر فائرنگ کرکےاے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاداحمد کوشہیدکر دیا گیا تھا۔ دو موٹرسائیکلوں پرسوارچارنامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے تھے ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اس وقوعہ کے مرکزی ملزم کوحراست میں لے لیاہے جس نے دوران تفتیش ترنول ناکہ پر تعینات پولیس اہل کاروں کوقتل کرنے کااعتراف کرلیاہے ملزم کی نشاندہی پرراولپنڈی پولیس کی جانب سے اسلام آبادپولیس کوآگاہ کیا گیاجس پروفاقی پولیس کی ایک ٹیم نے ریڈکرکے اس کے دیگرتین ساتھیوں کوبھی حراست میں لے لیا۔مرکزی ملزم سے راولپنڈی پولیس جب کہ اس کے دیگرتین ملزموں سے اسلام آباد پولیس تفتیش کر رہی ہےملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بتائے جاتے ہیں اورانہوں نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اورراہ زنی کی متعددوارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں