راولپنڈی سے ایک لینڈ کروزر، 2 کاریں، 5 موٹرسائیکل، اسلام آباد سے 2 گاڑیاں ،ایک چوری ہو گئے، وارداتوں کی لائن لگ گئی

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی سے ایک لینڈ کروزر، 2 کاریں، 5 موٹرسائیکل، اسلام آباد سے 2 گاڑیاں ،ایک چوری ہو گئے، وارداتوں کی لائن لگ گئی۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک لینڈکروزر، دوکاروں ،پانچ موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ، موبائل فونزاورنقدی

وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد کے شہری بھی دوگاڑیوں ،ایک موٹرسائیکل سے محروم ہو گئے۔تھانہ سٹی نے زبردستی 17ہزار روپے ، ایک گھڑی ، 3 پرائز بانڈ ،80 ہزار چھیننے، تھانہ گنج منڈی نے 5لاکھ روپے چھین کر فرار ہونے ، تھانہ پیرودھائینے 4 موبائل فون ، 45ہزار ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس چھیننے ، تھانہ وارث خان نے موبائل اور 27ہزار چوری ، تھانہ بنی نے موبائل اڑانے،تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل فون چھیننے،تھانہ صادق آبادنے فون چھیننے ،تھانہ ویسٹریج نےپرس 20ہزار روپے اور طلائی زیورات چوری،موبائل چھین کر فرار ہونے، تھانہ نصیرآبادنے طلائی زیورات چھین کر فرار ہونے، تھانہ نصیرآبادنےموبائل اور 10ہزارروپے چھین کر فرارہونے، طلائی زیورات اور20ہزار چوری،تھانہ سول لائن نے گھر سے 10لاکھ روپے چوری ،تھانہ ائرپورٹ نے5ہزارروپے اورموبائل چھین کر فرار ہونے، تھانہ روات نے لیپ ٹاپ ، 6 موبائل فون ، 12ہزارروپے اور ایک ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو نے،تھانہ کلرسیداںنےسامان چوری ،لوہی بھیر پولیس نے زیورات ،کیمرہ کل مالیتی سات لاکھ روپے چوری کے مقدمات درج کر لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close