گھریلو ناچاکی، کراچی کی مچھر کالونی میں دو بچیوں کی ماں کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، قاتل فرار

کراچی(پی این آئی)گھریلو ناچاکی، کراچی کی مچھر کالونی میں دو بچیوں کی ماں کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، قاتل فرار۔کراچی بندرگاہ کے قریب سمندر کے کنارے کی کچی آبادی مچھر کالونی میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ڈاکس تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر اعظم راجپر کے

مطابق مچھر کالونی میں صدام چوک کے قریب کی رہائشی صائمہ سے عبدالسلام کی 8 سال قبل شادی ہوئی تھی۔شادی کے چند سال بعد ہی دونوں میں ناچاقی پیدا ہوگئی۔ شوہر کے رویے سے تنگ صائمہ علیحدگی چاہتی تھی اور اسی بنا پر کچھ عرصہ قبل وہ مچھر کالونی میں اپنی والدہ کے گھر آ گئی تھی۔پولیس کے مطابق میاں بیوی کے مابین خلع کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ایس ایچ او ڈاکس کے مطابق ملزم عبدالسلام آج صبح صدام چوک پر اپنے سسرال آیا اور صائمہ کو گولیاں مار کر فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق دو بچیوں کی ماں صائمہ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ڈاکس پولیس نے متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close