راولپنڈی میں چوری و ڈکیتی کی 21 وارداتیں، ڈاکو گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کے بازو سے ڈھائی تولے کی چوڑیاں کٹر سے کاٹ کر لے گئے

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں چوری و ڈکیتی کی 21 وارداتیں، ڈاکو گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کے بازو سے ڈھائی تولے کی چوڑیاں کٹر سے کاٹ کر لے گئے، ڈکیتی اور چوری کی21وارداتوں کے دوران شہریوں کو 6موٹرسائیکلوں ،دو گاڑیوں،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فونز اور

قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں دو موٹرسائیکل پر سوار چار مسلح ڈاکوئوں نے دن دہاڑے گاڑی کو روکا اور ہتھوڑے کی مدد سے گاڑی کا شیشہ توڑ کر ریاض کی بیوی کے بازو سے کٹر کی مدد سے ڈھائی تولے کی چوڑیاں کاٹ کر چھین لیں اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں امجد کے گھر سے مسلح ڈاکو 470000 روپے ، منصور سے 12000 روپے ، دانش سے 7000 روپے ، 4 تولے سونا،ایک ایل ای ڈی ، ایک مائیکرو اوون اور 3 موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں شیر علی سے دو لاکھ روپے اور موبائل چھین لیے گئے ، مزاحمت پر اسے تشددکانشانہ بھی بنایا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close