راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں، پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 16 گرفتار، 18 سو پتنگیں اور 58 ڈوریں برآمد

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں، پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 16 گرفتار، 18 سو پتنگیں اور 58 ڈوریں برآمد،راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 16ملزمان گرفتار، 18 سو سے زائد پتنگیں اور 58ڈوریں برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے۔ تھانہ آراے

بازارنے پتنگ فروش آکاش ارشد کو گرفتارکر کے 600پتنگیں اور45ڈوریں ،تھانہ مورگاہ نے منصف علی اور ابراہیم کو گرفتار کرکے 1000پتنگیں اور 11 ڈوریں، تھانہ سٹی نے قیصر تنویر اور عبدالقدوس کے قبضہ سے 35پتنگیں،تھانہ گنجمنڈی نے صفدر، شاہ زیب علی اور رضوان سے 23پتنگیں ،ایک ڈور ،تھانہ پیرودہائی نے امتیاز علی سے 17پتنگیں ،تھانہ وارث خان نے واجد علی، ملک نوید، جمشید مسیح، جمشید، اور خالد مسیح کو گرفتار کر کے 43پتنگیں برآمد کر لیں۔ تھانہ بنی نے منیب احمد کے قبضہ سے 8پتنگیں اور ایک ڈور ،تھانہ صاد ق آباد نے ملزم فیضان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 100 پتنگیں برآمد کر لیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close