کراچی کے منافع خور دکاندار رگڑے میں، 3کروڑ سے زائد کے جرمانے کر دیئے گئے

کراچی (پی این آئی)کراچی کے منافع خور دکاندار رگڑے میں، 3کروڑ سے زائد کے جرمانے کر دیئے گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسیز ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے رواں مالی سال کے دوران منافع خوروں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ

صوبے بھر میں رواں مالی سال 2020-2019 کے دوران ابتک 22 ہزار 3 سو سے زائد افراد پرمنافع خوری پر 3 کڑور 25 لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ اس ضمن میں بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسیز کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرتے ہوئے صوبے بھر میں 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد کریانہ , گوشت و مرغی کی دوکانوں, پھل و سبزی فروشوں اور دیگر اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں کو چیک کیا گیا جبکہ روان مالی سال کے دوران کراچی ڈویڑن میں 4 ہزار 1 سو سے زائد منافع خوروں پر 1 کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close