برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے رقوم بھیجنے کا عمل تیز، پہلے کی نسبت زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا گیا

کراچی(پی این آئی)برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے رقوم بھیجنے کا عمل تیز، پہلے کی نسبت زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجا گیا،برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک بھجوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق

جولائی 2019ء سے لے کر اپریل 2020ء تک کی مدت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2.780 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.89 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 2.756 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل 2020ء میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 226.61 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ اپریل 2019ء میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 280.26 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مجموعی طور 5.51 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close